سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی میں دو کیری ڈبوں کے مابین تصادم ، 2 افراد شدید زخمی

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ چنجلوٹ میں دو کیری ڈبوں کے تصادم سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ڈومیلی کے علاقہ چنجلوٹ میں دو کیری ڈبے آمنے سامنے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کیری ڈبہ دوسرے ٹرک کو اوورٹیک کر رہا تھا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں بلال امین ولد محمد امین عمر 32 سال اور نبیل احمد ولد محمد مسکین عمر 26 سال شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی منتقل کر دیا۔ زخمیوں کو سر اور ٹانگوں میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ایک کیری ڈبہ گوجرخان جبکہ دوسرا سمبلی سرولہ کی جانب سے آ رہا تھا اور تصادم کی شدت کافی زیادہ تھی۔ ریسکیو ٹیم کے فوری اقدامات کی بدولت زخمیوں کو بروقت ہسپتال منتقل کیا جا سکا، اور انہیں محفوظ طریقے سے طبی امداد فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button