جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، ایک منشیات فروش ہیروئن سمیت گرفتار

جہلم میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، ایک منشیات فروش کو ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ملزم زین العابدین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 280 گرام ہیروئن برآمد کر کے اسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران ملزم سے بھاری مقدار میں نشہ آور مواد برآمد ہوا۔ پولیس نے فوری طور پر ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایچ او کالا گجراں کا کہنا ہے کہ معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کو اطلاع دے کر اپنا کردار ادا کریں۔



