جہلم میں نادر شاہ ڈکیت گینگ کے تین کارندے گرفتار، مسروقہ مال اور اسلحہ برآمد

جہلم: پولیس تھانہ کالا گجراں نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نادر شاہ گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں نادر شاہ، توحید شاہ اور یوسف شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 29 ہزار 500 روپے نقد، 2 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ "ملزمان کے خلاف مکمل شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔”

جہلم پولیس نے اس کامیاب کارروائی کو شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے اور مزید کہا ہے کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Exit mobile version