کھیوڑہ میں ثقلین عرف ملنگو چور گینگ کے 4 کارندے سرغنہ سمیت گرفتار

کھیوڑہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ثقلین عرف ملنگو چور گینگ کے 4 کارندوں کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر تھانہ پنڈدادنخان پولیس کی اہم کارروائی، انچارج چوکی کھیوڑہ اور ان کی ٹیم نے جدید سائنٹفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے متعدد چوری کے مقدمات میں ملوث بدنام زمانہ ثقلین عرف ملنگو گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان سے بھاری مالیت کا چوری شدہ سامان برآمد کیا گیا ہے، جن میں 33 ہزار روپے نقدی، ایک عدد چوری شدہ بکرہ مالیتی 40 ہزار روپے، پانی والی موٹر، یو پی ایس اور دیگر قیمتی سامان شامل ہے، جس کی کل مالیت تقریباً 1 لاکھ 85 ہزار روپے بنتی ہے۔ یوں مجموعی طور پر ملزمان سے 2 لاکھ 53 ہزار روپے مالیت کی برآمدگی کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو مکمل تفتیش کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس بھرپور اقدامات جاری رکھے گی اور جرائم پیشہ عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button