سوہاوہ میں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کے سامنے جھونپڑیوں میں آتشزدگی، خاتون جھلس کر زخمی

سوہاوہ میں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کے سامنے جھونپڑیوں میں آتشزدگی سے خاتون جھلس کر زخمی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ٹی ایچ کیو اسپتال سوہاوہ کے سامنے جھونپڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ گھاس پوس سے بنی جھونپڑیوں نے آگ پکڑنے میں دیر نہ کی، جس کے نتیجے میں آگ نے شدت اختیار کر لی۔

واقعے میں ایک خاتون جھلس کر شدید زخمی ہو گئی جسے ریسکیو 1122 ٹیم نے فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو اسپتال سوہاوہ منتقل کیا۔

ریسکیو انچارج کے مطابق خاتون جھونپڑی کے اندر کھانا پکا رہی تھی کہ آگ کا شعلہ جھونپڑی سے ٹکرا گیا جس سے آگ پھیل گئی۔ واقعے میں چار جھونپڑیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں جبکہ دو کو جزوی نقصان پہنچا۔

فائیر بریگیڈ اور مقامی افراد نے مشترکہ طور پر آگ پر قابو پایا، تاہم جھونپڑیوں میں موجود تمام سامان جل کر راکھ بن گیا۔ پولیس تھانہ سوہاوہ نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button