موبائل فونز چوری کرنے والے ملزمان ساتھی سمیت گرفتار، نقدی اور موبائل فونز برآمد

دینہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دوکان سے موبائل فونز چوری کرنے والے ملزمان کو ان کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا جبکہ چوری شدہ موبائل فونز اور لاکھوں روپے نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل فونز کی دوکان سے چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فونز کے ساتھ ساتھ 7 لاکھ 44 ہزار روپے نقدی بھی برآمد کر لی ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان چوری شدہ موبائل فونز اپنے ایک ساتھی کو فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس خریدار کو بھی گرفتار کر لیا جو ملزمان سے چوری شدہ موبائل فونز خریدتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ برآمد ہونے والا مال قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔



