پنڈدادنخان: جلالپورشریف پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، ایک ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: جلالپورشریف پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری، ایک ملزم چرس سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک فخر عباس کندوال نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سیف نامی شخص سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کو منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں شاندار کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں انکے خلاف بلا تعطل کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button