سوہاوہ میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم، 11 افراد زخمی

سوہاوہ میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم سے 11 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقے ڈھوک نلہ میں دیرینہ زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے افراد کا آمنا سامنا گلی میں ہوا جس کے بعد جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور ڈنڈوں اور آہنی راڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ تصادم کے نتیجے میں ایک گروپ کے 7 جبکہ دوسرے گروپ کے 4 افراد زخمی ہوئے۔

اطلاع ملتے ہی تھانہ سوہاوہ پولیس بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو کنٹرول میں لیا۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کیا گیا، جبکہ شدید زخمی 6 افراد کو مزید علاج کے لیے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں محمد عمران، کبیر احمد، حارث عمران، پرویز اختر، زاہد حسین، عباس حیدر، ناصر جمیل، فراز حیدر، شہریار احمد، جسیب حیدر اور سلطان شامل ہیں۔

پولیس نے دونوں فریقین کی درخواستیں وصول کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button