پنڈدادنخان پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، اسلحہ و منشیات سمیت 2 ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔

ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اسی طرح ایک اور کارروائی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 30 بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ پولیس نے اس ملزم کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر اور منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے تاکہ ضلع کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جا سکے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button