جہلم میں بیمار اور لاغر جانوروں کے مضر صحت گوشت کی فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا

جہلم: ویٹرنری ڈاکٹروں اور عملہ کی ملی بھگت اور گٹھ جوڑ سے قصابوں کی طرف سے سرکاری سلاٹر ہاؤس کی بجائے جانور گھروں میں ذبح اور خود ساختہ مہریں لگا کر بیمار، لاغر جانوروں کے مضر صحت گوشت کی فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، شہریوں کامہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہرسمیت تحصیل بھر میں محکمہ لائیو سٹاک کے ذمہ داران کی ملی بھگت و چشم پوشی کی وجہ سے قصابوں کی طرف سے جانوروں کو سرکاری سلاٹر ہاؤس میں ذبح کرنے کی بجائے گھروں اور اپنے ذاتی مختص مقامات پر ذبح کرنے کا سلسلہ زور پکڑ نے لگا ،جہاں پر مبینہ طور پربااثر قصاب محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر ز کی مہریں لگا کر گوشت فروخت کردیتے ہیں ۔

گزشتہ ہفتے اندرون شہر کے گنجان آباد علاقہ سے مردہ جانور کا گوشت بھی برآمد کیا گیا لیکن مردہ گوشت فروخت کرنے والے قصاب کے خلاف قانونی کارروائیاں کرنے کی بجائے متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران نے خاموشی اختیار کرلی جو کہ متعلقہ ذمہ داران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی ،ایڈوئزر صوبائی محتسب پنجاب سے نوٹس لینے اور تحصیل جہلم کے قصابوں کو سلاٹر ہاؤس کے اندر صحت مند جانور ذبح کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button