منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت تحصیل سوہاوہ میں 300 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کا آغاز

پڑی درویزہ/ سوہاوہ: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور منہاج علماء کونسل تحصیل سوہاوہ نے مخیر رفقاء کے تعاون سے دو مراحل میں 300 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کے پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں ابتدائی دعائیہ تقریب سوہاوہ میں منعقد ہوئی، جس میں تحریک منہاج القرآن تحصیل سوہاوہ کے صدر صاحبزادہ وقاص شاہ، ویلفیئر کوارڈینیٹر تحصیل سوہاوہ راجہ احمد نواز، ڈاکٹر ارشد محمود بٹ، ڈاکٹر محمد زعفران چوہدری، چوہدری محمد شعبان (تحریک منہاج القرآن برطانیہ) سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

اس موقع پر منہاج القرآن علماء کونسل تحصیل سوہاوہ کے صدر وقاص جاوید حیدری نے بتایا کہ پاکستان میں آزاد منڈی کی معیشت کے باعث بالخصوص رمضان المبارک میں مہنگائی شدید صورت اختیار کر لیتی ہے، جس سے غریب اور متوسط طبقہ بری طرح متاثر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فلاحی ویژن کے تحت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور منہاج علماء کونسل تحصیل سوہاوہ مخیر حضرات کے تعاون سے اس مہنگائی کے طوفان میں مستحق خاندانوں کو سہارا فراہم کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک یونین کونسل پھلڑے سیداں کے 30 مستحق خاندانوں کو ایک ماہ کا مکمل راشن فراہم کیا جا چکا ہے، جبکہ مجموعی طور پر تحصیل سوہاوہ کے 300 مستحق خاندانوں کو دو مراحل میں راشن دیا جائے گا۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل سوہاوہ کے مطابق یہ فلاحی سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ مستحقین مہنگائی کے اس مشکل دور میں کسی حد تک معاشی دباؤ سے محفوظ رہ سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button