وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی متحدہ عرب امارات کے کابینہ امور کے نائب وزیر عبداللہ ناصر لوتاہ سے ملاقات

جہلم: وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے متحدہ عرب امارات کے کابینہ امور کے نائب وزیر عبداللہ ناصر لوتاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے حکومتی شعبوں میں تعاون کے ایکشن پلان پر تیز رفتار عملدرآمد جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے 16 جون 2025 کے میوچل گورنمنٹ ایکسپیرینس ایکسچینج معاہدے کے تحت پاکستان کو فراہم کیے جانے والے تعاون اور مدد پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر فریقین نے اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔

ملاقات میں ادارہ جاتی اصلاحات، بہتر خدمت کی فراہمی اور جدید طرز حکمرانی کے حوالے سے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل ترمزی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button