پنڈدادنخان کے نواحی علاقے میں 15 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے اور ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 15سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے اور ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ملزم میرے بیٹے کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
