جہلم پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرمہ کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری چور مجرمہ کو دھر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ کے قبضے سے 2 عدد بیڈ بمعہ گدے، پردے، 2 عدد اے سی، فریج، اوون، واشنگ مشین، پنکھا، گیزر، چولہا بمعہ سلنڈر اور ایل سی ڈی برآمد کر لی گئی جن کی مالیت 20 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مجرمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کو لوٹنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
