صرافہ ایسوسی ایشن کے وفد کی چوہدری ندیم خادم سے ملاقات، پوتے کی پیدائش پر مبارکباد

دینہ: صرافہ ایسوسی ایشن دینہ کے سرپرست اعلیٰ رانا محمد شکیل اشرف کی قیادت میں ایک وفد نے سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم سے ملاقات کی اور ان کے صاحبزادے زرگام ندیم خادم کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ صرافہ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ رانا محمد شکیل اشرف کی قیادت میں صرافہ یونین کے وفد نے سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے زرگام ندیم خادم کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری ندیم خادم کو مبارکباد پیش کی اور خوشی کے اظہار کے طور پر مٹھائی کا ٹوکرا بھی پیش کیا۔

ملاقات میں چوہدری تصدق حسین، رانا عاصم، رانا حمزہ، رانا واصف، رانا حاجی عمر، رانا شہروز، رانا اویس، رانا زین ناصر، رانا احمد شکیل اور رانا امان شہزاد بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سرپرست اعلیٰ صرافہ یونین رانا محمد شکیل اشرف نے چوہدری ندیم خادم کے ساتھ اپنے بیٹے کی شادی کے موقع پر نیزہ بازی کے پروگرام کو بھی حتمی شکل دی۔ بعد ازاں چوہدری ندیم خادم نے صرافہ ایسوسی ایشن دینہ کے وفد کی آمد اور نیک تمناؤں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button