عیدالفطر کے موقع پر ضلع جہلم میں قصابوں کی من مانیاں عروج پر رہیں

جہلم: عیدالفطر کے موقع پر ضلع جہلم میں قصابوں کی من مانیاں عروج پر رہیں، جہاں شہریوں کو مہنگے داموں مادہ، بیمار، لاغر اور غیر معیاری گوشت فروخت کیا جاتا رہا جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور انتظامیہ مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دی۔

تفصیلات کے مطابق عید کے تینوں دن جہلم شہر اور گردونواح میں قصابوں نے من پسند نرخوں پر گوشت فروخت کیا۔ گائے کا گوشت 1400 روپے فی کلو جبکہ چھوٹا گوشت 2800 روپے فی کلو تک فروخت ہوتا رہا، جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار رہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخ صرف کاغذی کارروائی تک محدود رہے اور عملی طور پر کہیں بھی سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نظر نہیں آیا۔ قصابوں نے کھلے عام من مانی کرتے ہوئے اضافی قیمتیں وصول کیں اور عید کے تینوں دن یہی صورتحال برقرار رہی۔

ذرائع کے مطابق چاند رات سے ہی قصابوں نے نرخ بڑھا دیے تھے اور عید کے دنوں میں خوب منافع کمایا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں عید کی خوشیاں بھی ماند پڑ گئیں۔

متاثرہ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے حالات سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button