پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کا جن بے قابو، تعمیراتی شعبہ متاثر، مزدور فاقوں پر مجبور

جہلم: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد مہنگائی نے شدت اختیار کر لی ہے، جس کے اثرات جہلم سمیت ملک بھر میں نمایاں طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔

پٹرول ، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روزمرہ اشیاء کے ساتھ ساتھ تعمیراتی میٹریل کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس طوفان نے نہ صرف گھریلو بجٹ کو متاثر کیا ہے بلکہ تعمیراتی شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ متعدد تعمیراتی منصوبے سست روی یا بندش کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے باعث دیہاڑی دار مزدور فاقوں پر مجبور ہو رہے ہیں۔

متاثرہ افراد کے مطابق سیمنٹ، سریا، ریت اور دیگر تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ عام آدمی کے لیے گھر بنانا یا مرمت کروانا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ اشیاء خوردونوش اور تعمیراتی سامان کی قیمتوں کو بھی کنٹرول کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button