ثاقب ہارون کیانی کے والد کی سالانہ برسی کے موقع پر محفل کا اہتمام

سوہاوہ: ثاقب ہارون کیانی کے والد کی سالانہ برسی کے موقع پر ان کی رہائش گاہ پر ایک پروقار محفل کا انعقاد کیا گیا۔ اس محفل میں دینہ کے معروف نعت خواں قاری محمد بلال قادری اور نکہ چوہدریاں سے حافظ انتظار حسین نے شرکت کی جبکہ علامہ مولانا تمریز چشتی نے خصوصی خطاب کیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈھوک عبداللہ میں رہائش پذیر کیانی ایڈوٹائزنگ کمپنی دینہ کے مالک، راجہ ثاقب ہارون کیانی کے والد حاجی راجہ وراثت مرحوم اور دادا راجہ حاجی غلام محمد خان مرحوم کی سالانہ برسی کے موقع پر یہ محفل منعقد کی گئی۔
محفل کا آغاز حافظ محمد وسیم کی تلاوت قرآن سے ہوا، جس کے بعد نعت خوان مصطفیٰ محمد بلال قادری اور حافظ انتظار حسین نقشبندی نے اپنے خوبصورت انداز میں نعتیں پیش کیں۔
محفل میں حضرت علامہ مولانا محمد تمریز چشتی نے اپنے خطاب میں اہم دینی موضوعات پر روشنی ڈالی اور محفل کو روحانی طور پر مستفیض کیا۔ اس محفل میں سابق جنرل کونسلر راجہ راؤف کیانی ترکھانی میرا، پہلوان راجہ احسان کیانی کالاگجراں، راجہ ندیم عزیز گتر، مرزا بلال بھوگی چک سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ محفل حاجی راجہ وراثت مرحوم کے صاحبزادوں ثاقب ہارون کیانی، احتشام کیانی، حسنات کیانی اور آفتاب کیانی کی جانب سے منعقد کی گئی۔



