نگہبان رمضان پیکج مستحقین کو میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان

کھیوڑہ: اسامہ شہرون نیازی نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکج مستحقین کو میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے گا۔ انشاء اللہ یہ پیکج سیاست کی نظر بالکل نہیں ہوگا، روزانہ کی بنیاد پر ساڑھے سات سو سے آٹھ سو مستحقین کی دہلیز پر پہنچایا جاتا ہے۔
اسامہ شہرون اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے رمضان پیکج پوائنٹ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم ماہ رمضان کے مقدس ماہ کے شروع ہونے سے پہلے پہلے رمضان پیکج مستحقین کی دہلیز پرپہنچائیں۔
اس موقع پر کھیوڑہ میں نگہبان رمضان پیکج پیکنگ پوائنٹ کے انچارج ملک عدیل ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن نے اسسٹنٹ کمشنر کو مکمل بریف کیا۔
اسامہ شہرون نیازی اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے کہا کہ جیسے جیسے راشن کی سپلائی ہمیں مل رہی ہے ہم فوری طور پر رمضان پیکج کے پیک تیار کر کے مستحق لوگوں کو پہنچا رہے ہیں۔ رمضان پیکج میں دو کلو چاول، دو کلو گھی، دو کلو چینی، دو کلو بیسن اور دس کلو آٹا ہے۔ اس کام کو سیاست سے دور رکھ کر ہمیں جن لوگوں کی لسٹ موصول ہوئیں ہیں صرف ان کی دہلیز تک راشن پہنچائیں گے۔



