جہلم میں ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس، بلال اظہر کیانی نے منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لیا

جہلم: ضلع جہلم میں ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دینے کے لیے خصوصی اجلاس ، رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی اور ڈپٹی کمشنر جہلم نے مختلف منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دینے اور فنڈز کی دستیابی بارے خصوصی اجلاس ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اور ممبر قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں سڑکوں، گلیوں کی تعمیر، واٹر سپلائی، صحت، تعلیم اور دیگر شعبہ جات میں ترقیاتی کاموں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی فلاحی خصوصی اقدامات پر عملدرآمد، عوامی ریلیف اور اداروں کی مجموعی کارکردی کو بہتر بنانے کے حوالہ سے بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں گزشتہ سال کے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے اور آئندہ مالی سال کے دوران نئے منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کروانے بارے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button