جہلم پولیس ہمیشہ کی طرح رمضان المبارک کو پرامن بنانے کیلئے پرعزم ہے، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت رمضان المبارک میں سکیورٹی اور امن و امان کے حوالہ سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز صدر،سٹی اور سوہاوہ سرکل ڈسٹرکٹ سکیورٹی آفیسر،تمام مکاتبِ فکر کے جید علمائے کرام،ممبران امن کمیٹی اور صدر و ممبران انجمن تاجران ضلع جہلم نے شرکت کی۔

ڈی پی او جہلم نے شرکاء کی میٹنگ کو دوران رمضان المبارک امن عامہ کے قیام اور پولیس سکیورٹی کے متعلق بریف کیا اور کہا کہ آپ سب اپنے مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی کے نمائندگان ہیں گزشتہ سال کی طرح امسال بھی مثبت کردار ادا کرتے ہوئے رمضان المبارک کو پرامن بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ دوران رمضان المبارک تراویح، نماز، جمعۃالمبارک کے اجتماعات کو پولیس فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے کے انتظامات مکمل کر چکی ہے، کسی بھی نفرت انگیز یا شر انگیز عنصر کو موقع نہ دیا جائے کہ وہ جہلم کے پرامن ماحول کو خراب کرے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس ہمیشہ کی طرح رمضان المبارک کو پرامن بنانے کے لیے پرعزم ہے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنےمیں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی۔

Exit mobile version