دینہ پولیس کی اہم کارروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 2 ڈکیت گرفتار

دینہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث دو ڈکیت گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان ابوسفیان اور شاہ زیب کوگرفتار کر لیا، ملزمان سےمسروقہ رقم 14 ہزار روپے اور 2 عدد بیٹریاں برآمد کر لی گئیں۔
ملزمان رواں سال ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھے جن کو جدید سائنسی طریقہ کار سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او جہلم نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔



