حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے جی ٹی روڈ پر پھنسے مسافروں میں کھانا اور پانی کی تقسیم

جہلم: جی ٹی روڈ بندش اور دیگر ہنگامی صورتحال کے دوران حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نے ہمیشہ کی طرح فوری خدمتِ خلق کا آغاز کر دیا۔

سوسائٹی کی جانب سے دیارِ غیر میں پھنسے مسافروں کی مدد کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے آج سے متاثرہ مسافروں تک کھانا اور پانی پہنچانے کی مہم شروع کر دی۔

سوسائٹی کے نمائندگان کے مطابق 500 سے زائد افراد، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، سڑک بند ہونے کے باعث راستوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان مسافروں کو کھانا اور پانی فراہم کیا گیا تاکہ وہ مشکلات میں ریلیف محسوس کر سکیں۔

ترجمان حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نے کہا کہ یہ مسافر کسمپرسی کی حالت میں ہیں اور سوسائٹی اپنی استطاعت کے مطابق ان کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے اہلِ جہلم سے اپیل کی کہ وہ بھی آگے آئیں اور اس نیک کام میں حصہ لیں، کیونکہ ایسے مسافروں کی خدمت عظیم اجر کا باعث ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک حالات معمول پر نہیں آ جاتے، حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی اپنی فلاحی کاوشیں جاری رکھے گی تاکہ مخلوقِ خدا کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

Exit mobile version