ضلع جہلم میں کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 9 کم عمر ڈرائیور گرفتار

جہلم پولیس کا کم عمر اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانےوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 9 کم عمر ڈرائیورز گرفتار کر لئے گئے۔

سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان شمریز علی،عقیل شاہ،غلام مصطفیٰ،عبدالرقیب ،محمد حمزہ اور عبدالرحمٰن کو گرفتار کر لیا، کم عمر ڈرائیور کے موٹرسائیکلز قبضہ پولیس میں لے کر مقدمات درج کر لئے گئے۔

پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد اویس اور حسنین کو گرفتار کر لیا، کم عمر ڈرائیور کے موٹرسائیکلز قبضہ پولیس میں لے کر مقدمات درج کر لئے گئے۔

دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ذیشان حیدر کو گرفتار کر لیا، کم عمر ڈرائیور کا موٹرسائیکل قبضہ پولیس میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ والدین سے گزارش ہے کہ بغیر لائسنس، ہیلمٹ اور کاغذات کے کم عمر بچوں کو ہرگز ڈرائیونگ نہ کرنے دیں، تمام شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔

Exit mobile version