آر ٹی اے سیکرٹری جہلم تک محدود، پنڈدادنخان میں ٹرانسپورٹرز لوٹ مار میں مصروف

پنڈدادنخان: آر ٹی اے سیکرٹری جہلم تک محدود، پنڈدادنخان میں ٹرانسپورٹرز لوٹ مار میں مصروف، کندوال تا للِہ 10 کلو میٹر کا کرایہ 70 روپے، للِہ تا موٹر وے انٹر چینج 7 کلو میٹر کرایہ 80 روپے وصول کرنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں عروج پر ہے، آر ٹی اے سیکرٹری سمیت متعلقہ ادارے دفتروں تک محدود ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات میں واضع کمی کے باوجود تحصیل پنڈدادنخان میں کرائے کم نہ ہوسکے۔
کندوال تا للِہ 10 کلومیٹر کرایہ 70 روپے، للِہ تا انٹر چینج 7 کلو میٹر کرایہ 80 روپے اور کھیوڑہ تا پنڈدادنخان 5 کلو میٹر کرایہ 100 روپے وصول کیا جا رہا ہے۔
سماجی حلقوں نے اعلی حکام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں سرکاری کرائے نامے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔



