جہلم میں ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم 11 سال بعد گرفتار

جہلم: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سال 2014 سے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ سرمد ملک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، جو گزشتہ کئی برسوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے مسلسل روپوش تھا، تاہم جدید تکنیکی ذرائع اور خفیہ معلومات کی مدد سے اس کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ واقعہ سے متعلق مزید تفتیش بھی جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔



