امیر عبدالقدیر اعوان کینیڈا، امریکہ اور برطانیہ کے روحانی تربیتی دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد/ سوہاوہ: سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کینیڈا،امریکہ اور برطانیہ کے روحانی تربیتی دورہ کے بعد آج صبح وطن واپس پہنچ گئے۔
اسلام آباد ائیر پورٹ پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے عہدیداران نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ امیر عبدالقدیر اعوان نے ایک ماہ کے دورہ کے دوران کئی پروگرامز میں خطاب کیے، اس کے علاوہ علیحدہ علیحدہ نشست بھی منعقد ہوئی۔
یاد رہے کہ امیر عبدالقدیر اعوان گزشتہ ماہ سے دورہ کینیڈا، امریکہ اور برطانیہ میں کانفرنسز میں مصروف تھے جس میں ان ممالک کا کئی ہزار میل کا سفر طے کرتے ہوئے اللہ کی نعمت اور برکات نبوت ﷺ کو اللہ کی مخلوق تک پہنچایا جس سے لوگ بہت مستفید ہوئے۔
کینیڈا میں انہوں نے مسیسوگا، برامپٹن اور سکاربورو پروگرامز میں لیکچر دئیے۔ اس کے بعد امریکہ کے مختلف شہروں جن میں نیو یارک، شکاگو، کنیکٹیکٹ، سان فرانسسکو، ہیوسٹن اور بالٹیمور شامل ہیں، اس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ دیگر کمیونٹیز سے ملاقاتیں رہیں۔
واپسی پر لندن میں بعثت رحمت عالم ﷺ کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر عبدالقدیر اعوان نے لیکچر دیا اور وہاں کی اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر امیر عبدالقدیر اعوان کا استقبال کرنے والوں میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے عہدیداران کے علاوہ صاحبزادہ شہید اللہ اعوان اور صاحبزادہ نجیب اللہ اعوان، صاحب مجاز ارشد، سیکرٹری نشرواشاعت تنظیم الاخوان پاکستان امجد اعوان، جنرل سیکرٹری طارق چوہدری راولپنڈی ڈویژن بھی شامل تھے۔



