جہلم میں موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد سکول کھل گئے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 18 سکول بند

جہلم: ضلع جہلم میں موسم گرما کی چھٹیوں کے اختتام کے بعد یکم ستمبر سے تمام سرکاری و نجی سکول اور کالجز میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔ تاہم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے فی الحال بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سید محمد میثم عباس نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر تحصیل سوہاوہ اور تحصیل جہلم کے 18 سکولوں کو تاحکم ثانی بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ باقی ضلع جہلم کے تمام تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں اور طلبہ کی کلاسز معمول کے مطابق جاری ہیں۔

انتظامیہ نے مزید کہا کہ تمام سرکاری و نجی سکول محکمہ سکول ایجوکیشن کی جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button