بیوٹیفیکیشن منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیر صدارت بیوٹیفیکیشن سکیم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر کی خوبصورتی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور مجموعی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسرز اور متعلقہ کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر کنٹریکٹرز کو ہدایت دی گئی کہ جاری منصوبوں کی رفتار فوری تیز کی جائے اور مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ تکمیل کو یقینی بنایا جائے، جبکہ فنڈز کے شفاف استعمال پر بھی زور دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ بیوٹیفیکیشن منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کریں اور فیلڈ وزٹس کے ذریعے کام کے معیار اور رفتار کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود بھی ترقیاتی منصوبوں کے اچانک دورے جاری رکھیں گے تاکہ کارکردگی کا براہِ راست جائزہ لیا جا سکے۔ بیوٹیفیکیشن سکیم کا مقصد شہری ماحول کو بہتر بنانا، شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا اور عوام کو صاف، منظم اور جدید سہولیات فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button