جہلم شہر میں سٹریٹ لائٹس کا نظام بری طرح متاثر، ڈاکوؤں اور نشئیوں کی موجیں لگ گئیں

جہلم شہر میں سٹریٹ لائٹس کا نظام بری طرح متاثر، گلیوں، بازاروں اور اوور ہیڈ برج پر سر شام اندھیرے کا راج چھانے لگا، چوروں، ڈاکوؤں اور نشئیوں کی موجیں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی عدم توجہی اور غفلت کے باعث شہر کا سٹریٹ لائٹس نظا م بری طرح متاثر ہو چکا ہے۔ شہر بھر کی گلیوں، بازاروں اور جی ٹی روڈ مجاہدآباد اوور ہیڈ برج پر سر شام اندھیرہ چھا جاتا ہے۔

اس کے باعث جرائم پیشہ عناصر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں سے جمع پونجی چھین لیتے ہیں۔میونسپل کمیٹی نے شہریوں کے مسائل سے مکمل لا تعلقی اختیار کررکھی ہے جس کی وجہ سے شہر میں جنگل کا قانون نافذہو چکا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر ایم سی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر کی سٹریٹ لائٹس کی بد حالی پر نوٹس لیتے ہوئے سٹریٹ لائٹس کی بحالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button