سوہاوہ پولیس نےبدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر کے 12 کلو چرس برآمد کر لی

سوہاوہ: ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سوہاوہ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوکت محمود کو گرفتار کیا، جو عرصہ دراز سے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث تھا۔ دورانِ تلاشی ملزم کے قبضے سے 12 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ سوہاوہ میں انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچایا جا سکے اور علاقے میں منشیات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

Exit mobile version