جہلم پولیس کی اہم کارروائی، منشیات فروش گرفتار

جہلم: ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شیراز کو گرفتار کر لیا، ملزم سے650گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔



