جہلم: میونسپل کمیٹی کے ارد گرد تجاوزات کی بھرمار، المرکز روڈکمیٹی چوک بھی تجاوزات مافیا سے نہ بچ سکا

جہلم: میونسپل کمیٹی کے دفتر کے ارد گرد تجاوزات کی بھرمار، المرکز روڈکمیٹی چوک بھی تجاوزات مافیا سے نہ بچ سکا۔ شہریوں کا ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی ایڈوایزر صوبائی محتسب سے نوٹس پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی جہلم دفتر کے ارد گرد تجاوزات کی بھر مار ہوچکی ہے جس کی وجہ سے سکول کالجز جانے والی طالبات خواتین اور بچوں کو آمدورفت میں سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بااثر دکانداروں نے میونسپل کمیٹی کے شعبہ انکروچمنٹ کے عملے سے گٹھ جوڑ کررکھا ہے جس کی وجہ سے دکانداروں نے کئی کئی فٹ باہر دوکانیں سجارکھی ہیں اور بعض نے پختہ تجاوزات قائم کرلی ہیں۔

تجاوزات کی وجہ سے میونسپل کمیٹی چوک میں ٹریفک کا جام رہنا روزانہ کا معمول بن چکا ہے،بااثر دکاندار جنہوں نے تجاوزات قائم کررکھی ہے ٹس سے مس نہیں ہوتے۔

شہریوں نے بتایا کہ اس بارے متعلقہ افسران کو متعدد مرتبہ شکایات کر چکے ہیں، متعلقہ افسران کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button