شہید ہیڈ کانسٹیبل شیخ نوازش علی کی 32ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

پنڈدادنخان: شہید ہیڈ کانسٹیبل شیخ نوازش علی کی 32ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔
شہید کی قبر پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے حکم پر ڈی ایس پی پنڈدادنخان، ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور دیگر پولیس افسران نے شہید کی لحد پر پھول چڑھائے اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
شہید ہیڈ کانسٹیبل شیخ نوازش علی 32 سال قبل ضلع چکوال میں دورانِ ڈیوٹی جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، جن کی عظیم قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں، جنہوں نے بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ شہداء کی لازوال قربانیوں کا قرض ہم کبھی ادا نہیں کر سکتے۔ شہداء کے اہلِ خانہ اور بچے مجھے اپنی فیملی اور بچوں کی طرح عزیز ہیں۔



