عیدالفطر؛ جہلم میں مہنگائی کا طوفان، گوشت، سبزیاں اور فروٹ مہنگے، شہری پریشان

جہلم: عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی جہلم شہر اور گردونواح میں مہنگائی کا سیلاب آ گیا، گوشت، سبزیوں، فروٹ اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا جبکہ شہریوں سے من مانے دام وصول کیے جانے لگے۔

بازاروں میں قبضہ مافیا کے متحرک ہونے کے باعث چوک چوراہوں سے گزرنا بھی مشکل ہو گیا ہے جبکہ قصاب کھلے عام بڑے جانور کا گوشت 1200 روپے اور چھوٹے جانور کا گوشت 2600 سے 2800 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔ شہریوں کی جانب سے احتجاج اور سرکاری ریٹ لسٹ کی یاددہانی پر بعض قصاب بدتمیزی پر بھی اتر آتے ہیں۔

دوسری جانب سبزیوں، فروٹ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم توجہی کے باعث گراں فروشوں نے ضلع بھر میں من مانی شروع کر رکھی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ گراں فروشی کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور ڈی سی آفس کی ہیلپ لائن جاری کی جائے تاکہ متاثرہ افراد اپنی شکایات درج کروا سکیں اور انہیں فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button