جہلم میں مہنگائی نے لوگوں سے عید کی خوشیاں بھی چھین لیں

جہلم: مہنگائی نے لوگو ں سے عید کی خوشیاں بھی چھین لیں، بازاروں میں رش تو ہے لیکن خریداری نہ ہونے کے برابر ، اشیاء کی قیمتیں سن کر خریداری کے لیے آنے خریداروں کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ بچوں کی خریداری کے لیے جوتے کپڑے اور دیگر اشیا جب خریدنے بازار جاتے ہیں تونرخ آسمانوں کو چھو رہے ہوتے ہیں مہنگائی کے باعث قوت خرید ختم ہو کر رہ گئی ہے۔

دکاندار طبقہ کا کہنا ہے کہ ہر چیز کے نرخ بڑھ چکے ہیں ہم بھی مجبور ہیں جس نرخ پر چیزیں مل رہی ہیں اسی پر فروخت کر رہے ہیں۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث اور حالیہ بجلی ،گیس کے بلوں نے ہماری عید کی خوشیاں بھی ماند کر کے رکھ دی ہیںبچوں کو عید کی خریداری کروائیں ان کا پیٹ بھریں یا بجلی گیس کے بل جمع کرائیں غریب اور متوسط طبقہ بھی ان حالات سے سخت پریشان ہے۔

دکاندار طبقہ کا کہنا ہے کہ بازاروں میں رش ضرور ہے لیکن خریداری نہ ہونے کے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button