پنڈدادنخان: میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کے احکامات ہوا میں اڑا دیے، غریب عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کی کارکردگی صفر، شہر میں ناقص صفائی کے انتظامات،شدید گرمی میں پانی کی قلت کے باوجود ٹیکسوں میں کئی گناہ اضافہ کر دیا گیا۔
صدر انجمن تاجران چوہدری زبیر جمیل نے اپنے بیان میں کہا کہ میونسپل کمیٹی عوام پر ظلم بند کریں، اسسٹنٹ کمشنر کا ٹیکسوں کا نوٹیفکیشن واپس لینے کے باوجود صرف رکشہ والوں کو چھوٹ دے کر عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی گئی جو سراسر زیادتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تباہ شدہ ڈیلول کیرج وے کے باعث پہلے ہی معیشت تباہ ہو چکی ہے، شہر اس وقت کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔ دوکاندار سارا دن فارغ بیٹھے ہوئے ہیں اوپر سے میونسپل کمیٹی ٹیکسز کی بھرمار کر رہی ہے جو کسی صورت قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی فوری طور پر اضافی ٹیکس واپس لے بصورت دیگر تاجران بھرپور احتجاج کریں گے۔
