پنڈدادنخان کے علاقہ کندوال میں ڈکیتی، ڈاکوؤں کا خواتین پر تشدد، طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

پنڈدادنخان کے علاقہ کندوال میں ڈکیتی، ڈاکو طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، خواتین کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ کندوال میں مسلح ڈکیت محلہ ویڑہ میں واقع محمد اسلم مستری (مرحوم) کے گھر سے زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گئے جبکہ خواتین کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
اس حوالے سے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کندوال تاریخی اہمیت کا حامل گاؤں ہے جہاں پر ایسے واقعات کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، افسوسناک واقعہ اہل کندوال کیلئے باعث تشویش ہے۔



