پہلا شاندار فلڈ لائٹ سپر 8 سرکل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، کشمیری الیون فاتح

پنڈدادنخان: پہلے شاندار فلڈ لائٹ سپر 8 سرکل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے میں کشمیری الیون میدان مار لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان 18 ستمبر سے شروع ہونے والا پہلا فلڈ لائٹ سپر 8 سرکل کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام ہوا۔ ٹورنامنٹ میں کئی مواقع پر اتار چڑھاؤ آئے لیکن ادریس خان اور انتظامیہ نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام معاملات کو بخوبی سر انجام دیا، خاص طور پر لیگ ایمپائر کے کئی فیصلوں پر کھلاڑیوں کو تحفظات رہے۔

فائنل میچ ادریس خان الیون اور کشمیری الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ کشمیری الیون نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، ادریس خان الیون کے ملک توصیف اور علی مری کی اچھی بیٹنگ کی بدولت 6 اوررز میں 42 رنز کا ٹارگٹ دیا جو سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد آخری بال جس پر تین رنز درکار تھے چوکا لگا کر کشمیری الیون نے 42 رنز کا ٹارگٹ پورا کیا۔

فاتح ٹیم کشمیری الیون نے 20 ہزار روپے نقد رقم اور ٹرافی حاصل کی جبکہ ادریس خان الیون دوسری پوزیشن کے ساتھ 10 ہزار روپے نقد رقم بمعہ ٹرافی حاصل کی۔

فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی راجہ منصور صادق، رانا سجاد، چوہدری اقبال حسن، قاری پیرمحمد، حافظ زبیر، خواجہ فخر عباس، سینئر صحافی ملک نیئر اعوان اور محمد وسیم وصی نے شرکت کی۔ فائنل میچ میں تماشائیوں کی ریکارڈ تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button