گرمی کی لہر کے دوران بچاؤ کیلئے اسکولوں کو احتیاطی تدابیر جاری

جہلم: محکمہ تعلیم پنجاب نے گرمی کی لہر کے دوران بچاؤ کیلئے اسکولوں کو احتیاطی تدابیر جاری کی ہیں۔

تمام طلبہ اور عملے کیلئے پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے،اس کے علاوہ طلبہ کے لیے اسکول ڈریس کوڈ کی پابندی کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔

ہوا دار جگہوں اور کمرہ جماعت میں کلاسز لی جائیں، کھلے صحن میں کلاسز نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تمام کمرہ جماعت میں کولنگ کرنے والے آلات کے استعمال کو یقینی بنایا جائے،گرمی کے اوقات میں بیرونی سرگرمیوں کو کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

طلبہ اور عملے کو ہیٹ اسٹروک کی علامات اور احتیاطی تدابیر سے متعلق بھی آگاہ کرنے کو کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button