جہلم میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 96 ویں سالگرہ جوش و جذبے سے منائی گئی

جہلم: قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 96 ویں سالگرہ کوٹلی اللہ یار میں جوش و جذبے سے منائی گئی۔
تقریب میں سابقہ ایم پی اے چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر، چوہدری علی اصغر ممبر پنجاب کونسل، سید امیر حمزہ ، نذر گوندل ، مرزا عبدالغفار اور چاروں تحصیلوں کے عہدیداران وکارکنان، ورکرز، جیالے، خواتین سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ضلعی صدر چوہدری تسنیم ناصر اقبال نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو سیاسی طور پر مستحکم کیا اور ایک متفقہ آئین دیا،اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔



