ضلع جہلم کے تمام سرکاری ادارے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق

جہلم: ضلع جہلم کے مختلف اداروں کی کارکردگی، مسائل اور ضروریات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت کے افسران، ڈسٹرکٹ جیل کے سپرنٹنڈنٹ، محکمہ جنگلات اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ جیل میں پیرا میڈیکل اور ڈینٹل سرجن کی تعیناتی نہ ہونے پر مسائل کا جائزہ لیا گیا جبکہ محکمہ صحت نے اس حوالے سے اپنے اقدامات پر بریفنگ دی۔

محکمہ جنگلات نے اپنی کارکردگی بریفنگ میں بتایا کہ حالیہ موسم بہار میں دو لاکھ پندرہ ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جس میں سے اب تک دو لاکھ سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں باقی پر کام جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے مختلف محکموں کو آپس میں بہتر کوآرڈینیشن قائم کرنے اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button