سوہاوہ میں موٹر سائیکل گائے سے ٹکرا گئی، دو خواتین سمیت تین افراد زخمی

سوہاوہ میں موٹر سائیکل گائے سے ٹکرا گئی، حادثے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقے خانقاہ کے قریب سوہاوہ چکوال روڈ پر موٹر سائیکل گائے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں ایک 45 سالہ مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو محفوظ طریقے سے ہسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button