بارشی پانی کی نکاسی اور شہریوں کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میدان میں نکل پڑے

جہلم: بارشی پانی کی نکاسی اور شہریوں کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میدان میں نکل پڑے، میونسپل کمیٹی حکام کو نکاسی آب کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت، شہریوں سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق بارش کے بعد شہر میں نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لینے صبح سویرے میدان میں نکل پڑے۔

انہوں نے میونسپل کمیٹی حکام کے ساتھ شہر کی مرکزی سڑکوں اور مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور موقع پر موجود سینٹری کے عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ بارشی پانی کو جلد از جلد نکالا جائے۔

اس موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری ضلعی انتظامیہ شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے فیلڈ میں موجود ہے موجودہ بارشی سسٹم کے دوران شہریوں کے روز مرہ کے معمولات کو مفلوج نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بہت جلد 35 کروڑ کی لاگت سے جدید سیوریج سسٹم پر کام شروع کیا جا رہا ہے جس کے بعد بارشی پانی کے جمع رہنے کا سلسلہ ختم ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button