جہلم میں کنتریلہ پھاٹک کے قریب مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی

جہلم میں کنتریلہ پھاٹک کے قریب مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی ، انجن سمیت تین بوگیاں متاثر ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے کالا گجراں میں کنتریلہ پھاٹک کے قریب مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ٹرین میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ریل کار نمبر 106 راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی کہ کالا گجراں کے قریب کراسنگ کے دوران مبینہ طور پر بریک فیل ہونے کے باعث ٹرین نہ رک سکی اور کنتریلہ پھاٹک کے قریب پٹری سے اتر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں انجن سمیت تین بوگیاں متاثر ہوئیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق متاثرہ بوگیاں کراسنگ ٹریک پر موجود ہیں جبکہ مین ٹریک بحال ہے، جس کے باعث دیگر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی۔

حادثے کے بعد ریلوے حکام نے متاثرہ ٹریک اور بوگیوں کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔ ٹرین میں سوار مسافر اپنی مدد آپ کے تحت اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے میں کسی مسافر کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button