جہلم میں 14سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

جہلم: ایس ایچ او کالاگجراں ملک نثار احمد اور ٹیم کی اہم کارروائی، 14سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کالاگجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم امیر علی کو گرفتار کر لیا، ملزم میرے بیٹے کو زیرتعمیر مکان میں لے گیا اور اس کو بدفعلی کا نشانہ بنایا، میڈیکل کروایا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ زیادتی جیسے مقدمات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیراہیں۔



