جہلم: ملک محمد صادق آف یوکے نے میونسپل کمیٹی جہلم کے انکروچمنٹ انسپکٹر، چیف سینٹری انسپکٹر اور ان کی ٹیم کو اچھی کارکردگی پر نقد عید گفٹ بھیج کر ایک مثالی قدم اٹھایا ہے۔ یہ تحفہ ان ملازمین کی محنت، دیانت داری اور خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔
ملک محمد صادق آف یوکے ایک سماجی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں جو ماضی میں بھی مختلف سرکاری اداروں کے افسران و ملازمین کو اچھی کارکردگی پر ذاتی حیثیت میں انعامات سے نواز چکے ہیں۔ انہوں نے جہلم شہر میں اپنی جیب سے ترقیاتی کام بھی کروائے ہیں، جن میں گلیوں کی پختگی، صفائی ستھرائی اور فلاحی اقدامات شامل ہیں۔
اس بار انہوں نے چیف سینٹری انسپکٹر رانا اشفاق، انکروچمنٹ انسپکٹر عبدالرحمٰن ڈار اور ان کی ٹیم کو ان کی بہترین کارکردگی پر نقد عیدی بھجوائی، جسے ملازمین اور شہری حلقوں نے بھرپور سراہا ہے۔
عوامی سطح پر ملک محمد صادق آف یوکے کو بہت پذیرائی حاصل ہے، اور ان کے ان اقدامات کو شہر کی بہتری کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ہر فرد اپنی سطح پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے تو شہر کو ترقی یافتہ اور صاف ستھرا بنایا جا سکتا ہے۔
