ڈومیلی پولیس کی اہم کارروائی، چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار، نقدی برآمد

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے نقدی برآمد کر لی ہے۔

یہ کارروائی جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ان کی ٹیم نے مؤثر حکمتِ عملی کے تحت عمل میں لائی۔ پولیس نے کامیاب ریڈ کے دوران ملزم کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 50 ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے اور اسے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔

اس موقع پر طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی عملداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور عوام کے اعتماد کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button