پیپلز پارٹی کے ہر عہدیدار اور کارکن کو اپنے گھر پر پارٹی کا جھنڈا لہرانا چاہیے، چوہدری تسنیم ناصر گجر، مرزا عبدالغفار

سوہاوہ/ پڑی درویزہ: چوہدری تسنیم ناصر گجر اور مرزا عبدالغفار نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ہر عہدیدار اور کارکن کو اپنے گھر پر پارٹی کا جھنڈا لہرانا چاہیے۔

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے صدر چوہدری تسنیم ناصر گجر اور جنرل سیکرٹری مرزا عبدالغفار نے برطانیہ سے اپنے مشترکہ پیغام میں ضلع جہلم کی چاروں تحصیلو، پنڈ دادنخان، جہلم، دینہ اور سوہاوہ حتیٰ کہ ہر یونین کونسل کے صدر ، جنرل سیکرٹری اور دیگر تمام عہدیداران و کارکنان کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ ہر کارکن اور عہدیدار اپنے گھر پر پیپلز پارٹی کا جھنڈا لہرائے تا کہ عوام کو علم ہو سکے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پورے پاکستان کی طرح ضلع جہلم کے اندر بھی بھر پور طریقے سے متحرک ہے اور مستقبل میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے لئے مصروف عمل ہے ۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے صدر اور جنرل سیکرٹری ان دنوں برطانیہ میں ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دورے پر ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے جنرل سیکرٹری کے مطابق تحصیل سوہاوہ شہر میں تحصیل جنرل سیکرٹری پی پی پی شوکت علی اور ہمایوں تیمور مرزا کی کاوشوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں جھنڈے لہرا دیے گئے ہیں تاہم باقی یونین کونسلوں میں بھی ایسی مہم کی ضرورت ہے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button