اثریہ ٹرسٹ ہسپتال بھٹیال میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

جہلم: اثریہ ٹرسٹ ہسپتال بھٹیال میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں الشفاء آئی ہسپتال کے پانچ رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم نے شرکت کی۔ اثریہ فری ڈسپنسری بھٹیال میں پورے دن مریضوں کا تانتا بندھا رہا اور اہل علاقہ نے اس اقدام پر اظہار تشکر کیا۔

جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامر نے فری آئی کیمپ کے انعقاد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم دین کے ساتھ ساتھ خدمت انسانیت ہمارا نصب العین ہے۔ یہ بڑی خوشی و مسرت کی بات ہے کہ فری آئی کیمپ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مفت علاج و مفت عینکوں کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔

اس کیمپ میں معروف، ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹرز کی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا اور علاج فراہم کیا، جن میں ڈاکٹر محمد رمضان، ڈاکٹر عبد المجید ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس، اور سرجن ڈاکٹر نبیلہ شامل تھیں۔ الشفاء آئی ہسپتال راولپنڈی کے ان ماہرین نے اللہ کی رضا کے لیے خدمات انجام دیں۔

علاقہ بھر کے لوگوں نے جامعہ علوم اثریہ کے اس اقدام کو خوب سراہا اور خدمت انسانیت کے اس منصوبے کو آئندہ بھی جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button